لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے،جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چاہتی ہوں یوتھ پاکستان کے کام آئے اور ملک آگے بڑھے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوان طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے،نوجوان طبقہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، قوم کے بچوں کو اکسا کر سڑکوں پر لانے والے خود گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں،خود ضمانتیں کرواتے ہیں اور قوم کے بچوں کو جیل بھرو تحریک کی ہدایت دیتے ہیں،پی ٹی آئی کا چار سالہ دور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن دور تھا، پارٹیوں کو صرف یوتھ کا نعرہ نہیں لگانا چاہیے پارلیمنٹ میں بھی یوتھ کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہونی چاہیے،آج ہم اس کا عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کو ہم وہاں لا کر جائینگے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا ۔پیر کو لاہور میں پارٹی کے ینگ لیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی فکر ہے پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرے کا سامنا ہے سیاسی جماعتوں کو صرف یوتھ کا نعرہ نہیں لگانا چاہیے چاہتی ہوں یوتھ آگے بڑھے اورپاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کی بات آئے گی تو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے اکسانے والے کے اپنے بچے لندن میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ظلے شاہ کی تصویر دیکھیں اور اس کے بچوں کی لندن میں تصاویر کو دیکھیں تو آپ کو سب کچھ پتہ چل جائے گا ظلے شاہ پر سیاست چمکائی جارہی ہے میرے لئے آج جتنا جنید عزیز ہے اتنے ہی عزیز میرے یہ قوم کے بچے بھی عزیز ہیں۔ آپ نے ظلے شاہ کی والدہ کا پیغام سنا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ایک پولیٹیکل ورکر کے ساتھ اس طرح کا سلوک اور خود گھر میں بیڈ کے نیچے چھپ کر بیٹھ گیا میں جب الیکشن کمپین کے لئے نکلتی تھی توپتھر بھی کھاتی تھی زخمی بھی ہوتی تھیں مگر کبھی گھبرائی نہیں چار سال ہم نے جن حالات کا سامنا کیا ان کوتو کسی نے انگلی تک نہیں لگائی نواز شریف اور اس کی بیٹی خود عدالتوں میں پیش ہوتی رہی مگر اس نے عدالتوں کا مذاق بنا رکھا ہے اور یہ قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لا کر خود زمان پارک میں چھپ کربیٹھ گیا جب سے ظلے شاہ کی والدہ نے بیان دیا ان سے ملنے کیلئے کوئی نہیں گیا اس کے بوڑھے باپ سے ملنا بھی اب گوارہ نہیں کیا جاتا عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے قوم کے بیٹے اور بیٹیاں رکھی ہوئی ہیں مجھے سو فیصد یقین ہے کہ اس شخص کو ملک برباد کرنے کیلئے لانچ کیاگیا ہے۔ پارٹیوں کو صرف یوتھ کا نعرہ نہیں لگانا چاہیے پارلیمنٹ میں بھی یوتھ کی زیادہ سے زیادہنمائندگی ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments



