عمران خان آئی ایم ایف پروگرام بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے،سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے،بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے،ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے،یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے،پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو،عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے،انہو ں نے مزید کہا کہ پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں،نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنہ کیا ہے،ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے،مسلم لیگ (ن) کے راہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیاہے۔