فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کاتنظیمی اجلاسمیں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments



