آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان مذاکرات کل پیر کو ہوں گے

اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے حکام کے درمیان مذاکرات کل(پیر)کوہوں گے،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان اختلافی نکات کی وجہ سے مذاکرات نہ ہو سکے،اب یہ مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے،ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات ہو گئے ہیں،دونوں اطراف نے اسٹیٹ بینک سے متعلق ایم ای ایف پی نکات پر مذاکرات کئے،پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر دیا ہے.