اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔تفصیل کے مطابق صدر عارف علوی سے آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے طلباء کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور خطرات کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کا شعبہ ِصحت 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات پورا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دینا ہوگی، طلباء کی تجزباتی صلاحیتوں اور آئی ٹی کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کا زندگی کے ہر پیشے میں وسیع طور پر اطلاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ضرورتہے، پاکستان کو 9 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے جبکہ صرف 2 لاکھ نرسیں موجود ہیں، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں یے، طلباء انسانیت کی خدمت کریں۔
Load/Hide Comments



