آئی ایم ایف سے مذاکرات، قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی،وزارت خزانہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری رہے،وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق قرض پروگرام کے حوالے سے قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی،آئی ایم ایف کو 30 جون 2023 تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کروا دی، عالمی مالیاتی اداروں سے ہونے والی فنڈنگ کے شیڈول کی آئی ایم ایف تصدیق کر رہا ہے،آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر مکمل عمل درآمد ہو چکا ہے، مذاکرات کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی سفارش کرے گا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ایکزیگٹو بورڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں قرض کی منظوری دے گا، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائے گی.