لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نوازنے کہا اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو! چپ کر کے بیٹھ جاؤ! اوراس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے، اورعدلیہ میں ان اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کر رہے ہو۔ انشاء اللہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments



