چین سے70کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح9ارب ڈالر ز سے بڑھ گئی

کراچی (آن لائن)چین سے70کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح9ارب ڈالر ز سے بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب26کروڑ79لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 55کروڑ60لاکھ ڈالرز اضافہ سے 3ارب81کروڑ41لاکھ اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب45کروڑ38لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بینک کو چینی بینک سے 70کروڑ ڈالر زکا کمرشل لون ملا جبکہ اسٹیٹ بینک نے بعض بیرونی ادائیگیاں بھی کیں.