کارکنوں کا شکریہ جنہوں نے اسلام آباد میں میر ا زبردست استقبال کیا،عمران خان

اسلا م آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اسلام آباد میں میرے لیے زبردست استقبال کیا۔اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا دھمکیوں اور ہراساں کیے جانے کے باوجود ہمارے کارکنان کا جذبہ اتنا ہی مضبوط ہے جتنا آج میں نے اسلام آباد میں دیکھا۔ انہوں نے کہا ساہیوال کی قیادت اور ٹیم کو بے مثال مہنگائی میں عوام کے کچلنے اور ہمارے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پرامن احتجاج جیل بھرو تحریک پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔