غزہ(آن لائن)غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر تعینات اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔شمالی غزہ کی پٹی میں ابو صفیہ کے علاقے، جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں، خزاعہ، اور مرکزی گورنری میں، عصر کی نماز کے بعد متعدد نوجوان نابلس میں قتل عام کی مذمت کے لیے جمع ہوئے۔قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں متعدد نوجوان مظاہرین پر گیس بم برسائے جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ دو زخمی شمالی غزہ کی پٹی کے انڈونیشیا کے اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس نوجوان کو جبالیہ کے مشرق میں ابو صفیہ کے علاقے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔ایک دورسرے سیاق و سباق میں غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات قابض فوج نے وسطی گورنری کے مشرق میں شہریوں کی زمینوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ ان میں سے ایک گولہ شہری کے گھر کے اندر گرا۔
Load/Hide Comments



