راولپنڈی،انقرہ(آن لائن) پاک فوج نے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے,6 سے زائد افراد کو زندہ بچایا جبکہ80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لئے پاکستان آرمی 120گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہیں،پاکستان آرمی کی USAR ٹیموں نے10مقامات پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا، پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138گھنٹے گزرنے کے بعد 14سالہ لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14سالہ لڑکے کو بچانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا۔مجموعی طور پر پاک آرمی کی USAR ٹیموں نے پچھلے 120گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے,6 سے زائد افراد کو زندہ بچایا جبکہ80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔اس کے علاوہ ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف نکلی.
Load/Hide Comments



