کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ 41ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ کے ایس ای100انڈیکس میں 1200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40400پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب7ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور51.37فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1270.62پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40471.16پوائنٹس سے بڑھ کر41741.78پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 519.7پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15162.58پوائنٹس سے بڑھ کر15682.28پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26973.86پوائنٹس سے بڑھ کر27866.69پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 7ارب61کروڑ13لاکھ12ہزار955روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہکھرب52ارب24کروڑ29لاکھ 80ہزار327روپے سے بڑھ کر65کھرب59ارب85کروڑ42لاکھ93ہزار282روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 42573.70پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 4440471.16پوائنٹس کی پست سطح پرٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ14ارب روپے مالیت کے 28کروڑ18لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے 17کروڑ67لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1715کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے881کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،710میں کمی اور124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک پیٹرولیم،سوئی نادرن گیس،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کے الیکٹرک لمیٹڈ،سوئی نادرن گیس،سنر جیکو پاک،ورلڈ کا ل ٹیلی کام،پی ٹی سی ایل،حب پاور،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،پاک پیٹرولیم،پاک ریفائنری،فیصل بینک،لوٹے کیمیکل،غنی گلوبل،حبیب بینک،دی سرل کمپنی،حیسکول پیٹرول،میپل لیف،ڈی جی کے سیمنٹ اورٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے۔
Load/Hide Comments



