پاکستانی ادب ایک عظیم مصنف اور شاعر سے محروم ہو گیا،عارف علوی،شہبازشریف

لاہور(آن لائن)وزیراعظم محمّد شہباز شریف کا ممتاز شاعر, ڈرامہ نگار اور مصنف امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکیا ہے،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا اکی ور ان کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے پاکستان ٹیلی ویڑن کو وارث, فشار اور سمندر جیسے یادگار ڈرامے دیے; ادب کے لئے انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا،ان کی وفات سے پاکستانی ادب ایک عظیم مصنف اور شاعر سے محروم ہو گیا۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آج پاکستان ایک بلند پایہ شاعر اور ادیب سے محروم ہوگیا،اردو ادب میں امجد اسلام امجد کے خلا کو پر نہیں کیا جا سکتا،امجد اسلام امجد نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں،اردو ادب کیلئے امجد اسلام امجد کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،صدر مملکت نے اردو زبان کیلئے امجد اسلام امجد کی خدمات کو سراہا،صدر مملکت کا امجد اسلام امجد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، صدر نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔