پیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش ک کرتے ہوے انھیں ملک کے ”سب سے بڑے“ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور آئی سی بی ایم شامل تھے۔ نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا آئی سی بی ایم ہوا سانگ سترہ شامل تھا، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن آئی سی بی ایم ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments



