اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس پندرہ منٹ بھی نہ چل سکا،اجلاس شروع ہوتے ہی عبدالکبرچترالی نے بات نہ کرنے دینے پر کورم پوائنٹ آٹ کردیا۔کورم پورا نہ نکلنے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این اے مسز فرخ خان کی ہمشیرہ کے لئے ایوان میں دعائے مغفرت کی گئی،دعا عبدالاکبر چترالی نے کروائی۔دواکے بعد مولاناعبدالاکبر چترالی نے کہاکہ وزرا کدھر ہیں، کل پرسوں بھی سات بندے بھرتی کیے گئے،جس پر انکا مائک بند کیا گیا عبدالاکبر چترالی نے بولنے نہ دینے پرکورم کی نشاندہی کردی۔کورم پورا نہ نکلنے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
Load/Hide Comments



