اسلام آباد (آن لائن)ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ، سینکڑوں افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی،پاکستان سے امدادی ٹیمیں اور سامان کے دو جہاز ترکیہ پہنچ گئے، مزید طیارے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے پہلا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر اڈانا، ترکیہ پہنچا پاک فضائیہ کا طیارہ شہری تلاش اور بچاؤ ٹیموں کے 33 ارکان، جدید آلات لے کر ترکیہ پہنچا ہے جبکہ پاکستان سے دوسری پی آئی اے پرواز لاہور سے استنبول پہنچی ہے اس کے علاوہ پی آئی اے طیارے میں امدادی سامان، 1122 کے اہلکار پر مشتمل شہری تلاش اور بچاؤ ٹیم لے کر پہنچا ہے پاکستان سے تیسرا طیارہ 10 ٹن امدادی سامان لے کر لاہور سے اڈانا، ترکیہ کے لیے روانہ ہو گیا۔پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے سے بھیجے امدادی سامان میں 95 خیمے، 720 کمبل شامل ہیں پاکستان سے چوتھا طیارہ کل 15 ٹن امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے استنبول جائے گا پاکستان سے ترکیہ امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ آئندہ دنوں بھی جاری رہے گا.
Load/Hide Comments



