اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سکیم کو ختم کئے جانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اس منصوبے کے خاتمے سے دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں،یہ عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کیلیے ایک بڑی نعمت تھی،مزید یہ کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا،اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا ہے،اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
Load/Hide Comments



