پاکستان سپر لیگ کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔لاہور۔ پی سی بی نے اس بار سیزن پاس بھی متعارف کردیئے۔ملتان اورکراچی لیگ کے ٹکٹیں ہفتے کی صبح 11 بجیسے آن لائن دستیاب ہوں گے۔لاہور اورراولپنڈی لیگ کے ٹکٹیں آئندہ چند روز تک دستیاب ہوں گے۔ملتان سلطانز بمقابلہ لاہورقلندرزافتتاحی میچ کیلئے وی آئی پی ٹکٹ 6ہزارروپے مقرر کی گئی۔پریمیئم انکلوڑرز 3ہزار،فرسٹ کلاس 2 ہزار،جنرل انکلوڑرز کاٹکٹ 1ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ملتان لیگ میں وی آئی پی سیزن پاس کی قیمت16830 روپے ہوگی۔پریمیئم سیزن پاس 9630،فرسٹ کلاس 5715، جنرل سیز ن پاس کی قیمت 3555 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ ہی خریدی جاسکے گی18 سال سے کم عمر فینز بی فام پر ٹکٹ خرید سکیں گے۔پلے آف میچزکیلزے وی آئی پی انکلوژرز6ہزار،پریمیئم3500اور فرسٹ کلاس ٹکٹ2ہزارروپے مقررکی گئی۔جنرل انکلوڑرزایک ہزار، ہاسپیٹیلٹی 18 ہزاراور پی سی بی گیلری کی ٹکٹ 22ہزارکی مقررکی گئی ہے۔فائنل میچ کی وی آئی پی ٹکٹ7ہزار،پریمیئم 4ہزارفرسٹ کلاس2500،جنرل انکلوژرزکی قیمت 1200 روپے رکھی گئی ہے۔