برطانیہ کی معیشت رواں برس سکڑے گی، آئی ایم ایف

لندن (آن لائن) آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت رواں برس ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔اس طرح برطانیہ کی معیشت روس سے بھی بدتر ہوجائے گی۔ گزشتہ مئی سے اب تک بنگالی ٹکا ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔