اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کاسرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے، ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے،چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں، دہشتگردوں،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں ۔
Load/Hide Comments



