یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آج اسلام آباد آئیں گے

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آج (پیر) کو اسلام آباد آئیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یو اے ای صدر کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکج کا اعلان متوقع ہے، حکومت یو اے ای صدر کا فقید المثال استقبال کرے گی،پاک فضائیہ کے طیارے شیخ محمد بن زید کے طیارے کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے پر اسکارٹ کرینگے،ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈرز طیارے سلامی پیش کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف خود چکلالہ ائیر بیس پر شیخ محمد بن زید اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے،اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا،شیخ زید سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہونگے شیخ زید کے دورہ کی وجہ سے آج پیر کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی شیخ زید ان دنوں پاکستان کے نجی دورے پر رحیم یار خان میں ہیں۔