وزیراعظم کا لسبیلہ حادثے پر اظہار افسوس،زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.