دووخاندانوں کے 30 سالہ اقتدار کی وجہ سے بھارت، بنگلا دیش آج ہم سے بہت آگے نکل گئے: عمران خان

لاہور ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دووخاندانوں کے 30 سالہ اقتدار کی وجہ سے بھارت، بنگلا دیش آج ہم سے بہت آگے نکل گئے ہیں،پاکستان ڈوب رہا ہے، آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے لگے ہیں مگر ان دونوں خاندانوں کے اثاثے کھربوں روپے تک پہنچ گئے ہیں، آج پی ڈی ایم سرکار کوسعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک پیسے دینے کوتیار نہیں،آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دے گا جب اس کی شرائط مانی جائینگی، وکلا پاکستان کواس دلدل سے نکال سکتے ہیں، ایک آدمی نے سازش کر کے رجیم چینج کا فیصلہ کیا، ایک آدمی کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گرائی گئی۔رول آکر کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکار فیل ہو چکی، دو خاندانوں کی وجہ سے ملک ڈوب رہا ہے، کوئی بھی انہیں پیسے دینے کو تیار نہیں، اب تو سعودی عرب نے بھی انکار کر دیا۔ آئی ایم ایف اس وقت قرضہ دے گا جب ان کی شرائط مانی جائیں گی، پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال زیادہ دورہ نہیں، حالات کی بہتری کا واحد راستہ صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا کرائسزنہیں آیا جو آچکا ہے، پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا پاکستان کواس دلدل سے نکال سکتے ہیں، ایک آدمی نے سازش کر کے رجیم چینج کا فیصلہ کیا، ایک آدمی کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گرائی گئی۔عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت فیل ہو چکی ہے، سعودی عرب نے بھی کہہ دیا ہے کہ اب پیسے نہیں دیں گے، انہوں نے 8 ماہ میں دنیا کے چکر لگا لیے ہیں، بلاول زرداری تو کبھی پاکستان میں ملتا ہی نہیں، ان کو کوئی بھی پیسے نہیں دے رہا، اب تو سعودی عرب نے بھی انکار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوخاندانوں کے 30 سالہ اقتدار کی وجہ سے بھارت، بنگلا دیش آگے نکل گئے، دو خاندانوں کی دولت میں اضافہ ہوا لیکن پاکستان ڈوب رہا ہے، آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہونے لگے ہیں، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا آج ایل سیز کھولنے کے لیے پیسے نہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرحملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔