یوکرین میں ناکامی پرجوہری جنگ ہوسکتی ہے، روس کی وارننگ

ماسکو (آن لائن) روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ناکامی ہوئی تو جوہری جنگ ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چئیرمین اور سابق روسی صدر دیمرتی میدادوف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین میں جاری روایتی جنگ میں جوہری طاقت روس کو شکست ہوئی تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ممالک ایسے بڑے تنازعات میں شکست کے متحمل نہیں ہوتے جس پر ان کی قسمت کا دارومدار ہو۔جوہری جنگ سے متعلق بیان روس کی پالیسی کے مطابق ہے۔