مریم نواز کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل:22 کے بجائے 29 جنوری کو آئیں گی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی 22 جنوری کو وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔مریم نواز اب 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے، مریم نواز 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی۔مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی، پاکستان آمد سے قبل وہ ایک روز دبئی میں قیام کریں گئی۔ وطن واپسی پر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کریں گی۔