پاک یران سرحد پر دہشت گردی واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں،وزیر اعظم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد پر دہشت گردی کے واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ قوم فرض کی ادائیگی میں اپنے شہید سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔