کیلیفورنیا ،پنجاب سسٹرز معاہدے سے دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، یوسف رضا گیلانی

اسٹینفورڈ(آن لائن)سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا اور پنجاب سسٹرز اسٹیٹ معاہدے سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ کیلیفورنیاپنجاب سسٹرز اسٹیٹ ریزولوشن پر دستظوں کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب سسٹرز اسٹیٹ ریزولوشن پر دستخط کی تقریب پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعاون کے ایک نئے نتیجہ خیز باب کا آغاز ہے۔ کیلیفورنیا اور پنجاب سسٹرز اسٹیٹ معاہدے سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، اس معاہدے سے پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی اور کاروباری تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا، کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کے زیر اہتمام کیلیفورنیا۔ پنجاب سسٹر اسٹیٹ پر دستخطوں کی تقریب اسٹین فورڈ مینشن میں منعقد ہوئی،تقریب میں کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی کے سپیکر انتھونی رینڈن، گورنر کرس ہولڈن، ممبر اسٹیٹ اسمبلی اور موور آف دی سسٹر اسٹیٹ ریزولوشن ڈاکٹر آصف محمود سمیت معزز سینیٹرز، کانگریس کے ارکان، کیلیفورنیا اور پاکستان کے نامور تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی .