پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی فوری توڑنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی فوری توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اجلاس میں فوری اسمبلی توڑنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ اجلاس کے شرکاء نے رائے دی کہ پنجاب اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں اسمبلی توڑنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہٰی اور ق لیگ کے ارکان کی کل رات کی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آئی۔ اندرونی کہانی کے مطابق ق لیگ ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا۔ ق لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ ہم اعتماد کا ووٹ دیں، آپ اسمبلی توڑ دیں، یہ تو ٹھیک نہیں۔ ق لیگی ارکان نے ووٹ دینے سے پہلے پرویز الہٰی سے اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ لیا۔