اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کے اعلان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی فنڈ کے ایک چار رکنی وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی سربراہی سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) سلطان المرشد نے کی،وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،پاکستان سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی امداد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پرسعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا،ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



