لاہور(آن لائن) وفاقی وزراء کے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے اندر جانے کی کوشش کی تاہم پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دئیے گئے۔ اسمبلی کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ لیگی ارکان نے زبردستی گیٹ کھلوایا اور عطا تارڑ کی گاڑی اندر لے گئے۔پولیس اور اسمبلی سٹاف نے دیگر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا۔سیکیورٹی حکام نے اسمبلی کے پارکنگ گیٹ کھولنے سے انکار کر دیا۔پولیس کی بھاری نفری اسمبلی گیٹ پر پہنچ گئی۔
Load/Hide Comments



