سعودی عرب کا عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کا اعلان

ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاو کے باعث گذشتہ دو برسوں سے عازمین حج کی تعداد پر عائد کی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ عازمین حج کی تعداد پر پابندی کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی تھی۔وزیر حج وعمرہ نے حج کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی کے لیے اب زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔