لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے جس سے کوئٹہ، زیارت اور چمن سمیت شمالی بلوچستان میں آج اور کل (ہفتہ اور اتوار)بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ چترال، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے، ان علاقوں مین بارش سے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے.
Load/Hide Comments



