ماسکو (آن لائن) روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باجود یوکرین کے ہتھیاروں کی زد میں موجود روسی فوجیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی اور ان کا استعمال روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنی ہے۔ روس کی رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ واضع رہے یوکرین نے یکم جنوری کی رات یوکرین کے مقبوضہ شہر دونیتسک کے علاقے ماکیوکا میں جبری فوجی بھرتیوں کے ایک سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments



