اسلام آباد(آن لائن)کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے۔قومی ادارہ برائے صحت ’این آئی ایچ‘ کے ترجمان کے مطابق این آئی ایچ کے مطابق کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ پرانا ہے اور یہ اومی کرون ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے سے اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق یہ کورونا وائرس کا بی ایف 7 ویرینٹ نہیں ہے جو ہمسایہ ممالک میں رپورٹ ہو رہا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں تصدیق ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments



