برسلز (آن لائن) چین میں کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد کے لیے یورپی یونین نے چین کو مفت ویکسین کی پیشکش کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا میں اضافے پر یورپی یونین کے طبی حکام آج (بدھ کو) اہم میٹنگ بھی کریں گے۔رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی اس پیشکش پر چین سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 253 ہو گئی ہے۔دوسری جانب امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک چین میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر وہاں سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ کی پابندی عائد کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments



