الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا وہ حکومت کی بی ٹیم ہے، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔ عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔پی ڈی ایم عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی سب کا بنیادی حق اور جمہوریت کی علامت ہے۔ پی ٹی آئی اس عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔