لندن(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا۔قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے،نوازشریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و زیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں زیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
Load/Hide Comments



