جدہ (آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات و جمعہ کی درمیانی رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں اور کچھ انڈرپاسز میں پانی بھر گیا۔ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔شہری دفاع کے محکمہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پرانڈرپاسز کے باہر خصوصی کشتیاں بھی کھڑی کی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور بحرہ میں بارش کا سلسلہ آئندہ24گھنٹوں میں بھی جاری رہنے کاامکان ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورانتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔طوفانی بارش کے باعث پروازوں کی آ مد و رفت بھی متاثرہوئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Load/Hide Comments



