اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا، ملک کے استحکام کے لیے اپنا سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرتے رہیں گے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاک سرمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اورانیس قائمخانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔اس موقع پر مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کراچی امن کو قائم کرنے کے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا،وزیراعظم نے بطور ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے شک کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا، مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے،ملک کوموجوہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی اورانفرا اسٹریکچر کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ملک کے استحکام کے لیے اپنا سیاسی اور انتظامی کردار ادا کرتے رہیں گے، ملاقات میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کومستحکم کرنے اور بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کاعادہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments



