لاہور (آ ن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لئے قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے یہاں ان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ملاقات کرنے والے سابق آئی جیز میں شوکت جاوید،چوہدری یعقوب، خالد فاروق اور طارق پرویز شامل تھے۔ملاقات کے دوران پولیس اور نظام انصاف میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سابق پولیس افسران نے اصلاحات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا۔عمران خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے، ملک میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لئے قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔
Load/Hide Comments



