قائد اعظم کا 146 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی (آن لائن ٌ)بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 146واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں، تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل عمر نسیم تھے جنھوں نے گارڈز کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈز نے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم کو جنرل سلام پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کیے۔ تقریب میں پاک فضائیہ کیکیڈٹس گارڈز کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کے حوالے کیے گئے۔ گورنرسندھ، وزیراعلیٰ اور کمشنر کراچی جبکہ تینوں افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز بھی مزار قائدپر حاضری دی۔ قائد کے مز ارپر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔تقریب میں نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔