ڈی نوٹیفکیشن،مسلم لیگ ن نے چودھری پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

لاہور(آن لان)پاکستان مسلم لیگ ن نے چودھری پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ خلیل طاہر سندھو اور دیگر نے اپنے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جانی تھی۔گورنر کے 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعلی اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے، اس لئے ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔