ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے، ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ دہشتگردوں کے ساتھ ٓائین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، ان کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا بھی سدباب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے،وفاق آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اورعزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ شہداکی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کریں گے.