صدر عارف علوی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لئے سرگرم

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور پی ٹی آئی رابطوں کی ایک کڑی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریف کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کے سیاسی منظرنامے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔