لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک ہو گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ما ڈل ٹاؤ ن میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سردار ایازصادق،خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگررہنمااہم پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے حوالیسے ن لیگ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اراکین پنجاب اسمبلی کو فوریطور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتہ لاہور ہی میں قیام کریں۔ اس سلسلے میں انہیں ہر وقت پارٹی قیادت سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا ۔
Load/Hide Comments



