اسلام آباد (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بند کی جانیوالی پنشن بحال اور بقایا واجبات ادا کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز جو ان دنوں علیل ہے نے خط میں پی سی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سال سے بند پنشن ادائیگی کی استدعا کرتے ہوے کہا کہ پی سی بی نے غلط پالیسیوں کی تنقید پر 2017سے پنشن بند کر رکھی ہے۔ میں نیعدالتی چارہ جوئی کے لئے کیس کیا توپی سی بی نے آؤٹ آف کورٹ معاملہ نمٹانے کی استدعا کی مگر کرکٹ بورڈ کے نمائندے کی ملاقات کے باوجود معاملہ لٹکایا جا رہا ہے۔ سرفراز نواز نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری پنشن بحال اور بقایا واجبات دئے جائیں۔
Load/Hide Comments



