دہشت گردی کی باقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی،صدر عارف علوی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔جاری بیان میں صدر عارف علوی نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی باقیات کی مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔