وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 19 سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 19 سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ملاقات متوقع ہے۔بلاول بھٹو زرداری بھارتی دہشت گردی پر مبنی ڈوزیر اعلی امریکی حکام کو پیش کریں گے۔وزیر خآرجہ واشنگٹن کے انتہائی بااثر تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے بھی خطاب کریں گے،وزیر خارجہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر آئی ایم ایف کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔بلاول امریکی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیکورٹی کی صورتھال پر بھی بات چیت کریں گے،وزیر خآرجہ امریکی حکام کو بھارت کے جارحانہ عزائم سے بھی آگاہ کریں گے،گزشتہ 8 ماہ میں بلاول بھٹو زرداری کا یہ تیسرا دورہ امریکہ ہو گا.