لاہور (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے،ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے چپ کرکے بیٹھے رہے۔لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے، ہم اس نیتجے تک کیوں پہنچے، ہم سب کوخوف ہے ملک ڈوب رہاہے، عوام کوساری تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، ہم نے آج اہم فیصلے کا اعلان کرنا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میں نے چالیس سال اپنی کمائی کا حساب دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری شادی برطانیہ میں ہوئی لیکن کبھی پاسپورٹ لینے کا نہیں سوچا، میراسب کچھ پاکستان میں ہے، چوروں کا ٹولہ ملک کوتباہی کی طرف لیکرجارہا ہے، آج عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے، آج پاکستان کی انڈسٹریزبند ہورہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کے50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہورہا تھا، ہمارے دورمیں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہم نے اپنی حکومت میں کسانوں کی مدد کی، کوئی ایک شعبہ بتادیں جس میں بہتری ہوئی ہو؟ گزشتہ 7ماہ میں ساڑھے7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑکرجاچکے ہیں، ڈاکوراج کی وجہ سے آج ملک میں مایوسی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ یہی لوگ تیس سال سے ملک لوٹ رہے تھے انہی کواوپربٹھا دیا گیا، نواز شریف، شہباز شریف 2018 میں ملک کا دیوالیہ نکال کر گئے جسے ہم نے سنبھالا، کورونا کے باوجود ہمارے دورمیں پاکستان ترقی کررہا تھا، کورونا کے باوجود ہماری انڈسٹریزترقی کررہی تھی، کورونا کیدوران ہم نے کنسٹریکشن انڈسٹریزکیمدد کی،ہمارے دورمیں 6فیصد گروتھ ہورہی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اکنامک سروے کیمطابق ہمارے دورمیں معیشت 6فیصد پرگروتھ کررہی تھی، ہمارے دورمیں کوئی امریکی ڈالرنہیں آرہے تھے اسکے باوجود اکانومی کوبہترکیا، سوال یہ ہے رجیم چینج کا کون ذمہ دارہے؟ کیا وجہ تھی ہماری حکومت کوگراکرچوروں کواوپربٹھایا گیا، آج پاکستان کا قرضوں کا رسک 5سے 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں بیرون ملک سے کوئی انویسٹمنٹ نہیں آرہی، ہماریدورمیں اوورسیز پاکستانیوں نیسب سے زیادہ ڈالربھیجے، آج ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں فیصل آباد میں مزدورنہیں مل رہیتھے، ملک کے88فیصد سرمایہ کاروں کیمطابق حکومت کی سمت درست نہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بجلی کے معاہدے ڈالروں میں کیے، آج ملک میں ڈالرنہیں آرہے اورملک کیسے چلے گا، ان کی ایک ہی امید آئی ایم ایف کے پاؤں پکڑنا ہے، یہ کینسرکا علاج ڈسپرین سے کرنا چاہتے ہیں، اگرانہوں نے معیشت کوسنبھالا ہوتا توآرام سے بیٹھ جاتے، آج ملک میں ایل سیزنہیں کھل رہی، موجودہ حکومت کیپاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ یہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سیالیکشن میں تاخیرکریں.
Load/Hide Comments



