وزیراعظم کا نوٹس، ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پیشرفت

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پیشرفت، وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے2014کا آئین بحال کرنیکااصولی فیصلہ کرلیا، وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پی سی بی کے 2014کے آئین کی بحالی کیلئے ٹاسک مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں اگست 2019میں پی سی بی کا نیا آئین منظورہونے سے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جس کے باعث سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوے تھے جبکہ عمران خان نے ڈپیارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیاتھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کے باوجود کرکٹ بورڈ میں وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا جس پر حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014کا آ?ین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آئین بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے جو پی سی بی کا 2014کا آ?ین بحال کرنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کا آئین تبدل کئے بغیر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں جبکہ کرکٹ بورڈ کے موجودہ آئین میں ترامیم کرنے سے بہتر ہے کہ پرانا آئین بحال کا جاے اور اس فیصلے سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں اصل اسٹیک ہولڈرز شامل ہو جائینگے جبکہ پرانے آئین کی بحالی سے کرکٹ کا دائرہ کار بھی وسیع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔